جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

بھارتی اداکارہ کی شکایت پر معروف بزنس مین گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ ہنی روز کی جانب سے درج کروائی گئی جنسی ہراسگی کی شکایت پر معروف بزنس مین کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہنی روز نے تقریب کے دوران نازیبا ریمارکس ادا کرنے پر بزنس مین بوبی چیمنور جنہیں بوچے بھی کہا جاتا ہے ان کے خلاف شکایت درج کروائی۔

کیرالہ کے شہر کوچی کی پولیس نے بوچے کو گرفتار کرلیا اور مزید پوچھ گچھ کے لیے تھانے منتقل کردیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاجر کے خلاف پولیس شکایت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہنی روز کے بارے میں تضحیک آمیز اور جنسی نوعیت کے تبصرے کی وجہ سے درج ہوئی۔

بوبی چیمنور نے ایک حالیہ تقریب کے دوران بھارتی اداکارہ کے خلاف نازیبا ریمارکس بھی ادا کیے تھے۔

چیمنور کے علاوہ ہنی روز نے 30 دیگر افراد پر بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جنسی نوعیت کے مبنی تبصرے پوسٹ کرنے اور پھیلانے کا الزام لگایا۔

اداکارہ نے رواں ہفتے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ساتھ ہونے والی جنسی  ہراسانی کا ذکر کیا تھا، تاہم کسی کا نام نہیں لیا۔ اس کے بعد، انہیں سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ تاجر بوبی چمنور، چمنور گروپ کے چیئرمین ہیں جو زیورات کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور 2012 میں معروف فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو کیرالہ لانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں