جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

کراچی: لیاری چیل چوک پر ’سرعام‘ کی ٹیم پر مشتعل افراد کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک پر ’سرعام‘ کی ٹیم پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے چیل چوک پر سرعام کی ٹیم کنڈا مافیا کے خلاف اسٹنگ آپریشن کررہی تھی، مشتعل افراد نے اقرار الحسن اور ٹیم پر تشدد، گرم اور مرچوں والا پانی پھینکا۔

مشتعل افراد کو دیکھ کر کے الیکٹرک ٹیم اور پولیس موقع سے بھاگ گئی۔

- Advertisement -

اقرار الحسن اور سرعام ٹیم نے مشتعل افراد سے بمشکل جان بچائی، مشتعل افراد کے تشدد سے کے الیکٹرک کا ایک ملازم زخمی بھی ہوا۔

زخمی ملازم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اور اے آر وائی کے عملے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کے الیکٹرک کا عملہ اور اے آر وائی کی ٹیم، پولیس کے ساتھ چیل چوک لیاری میں کنڈے اتارنے کی مہم پر موجود تھا۔

کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے لیے لگائے گئے کنڈوں کے خاتمے تک مہم جاری رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لیاری پر مجموعی طور پر 20 ارب سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ 850 سے زائد کنڈے ہٹانے کی مہم کی جاچکیں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے وزیر بیت المال اور سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ کے گھر اور ان کے گاؤں میں کھلے عام بجلی چوری کی جارہی تھی، پروگرام ’سرعام‘ کے اینکرپرسن اقرار الحسن نے بجلی چوری کا راز فاش کردیا تھا۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کے گھر چوری کی بجلی استعمال کی جارہی تھی۔

اقرارالحسن نے سہیل شوکت بٹ سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں بتایا تھا کہ آپ کے گھرچوری کی بجلی استعمال کی جارہی ہے جس پر وہ انجان بن گئے اور کہنے لگے اوہ اچھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بجلی کا کنڈا صوبائی وزیر کے گھر میں جارہا ہے۔

اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ جہاں پر لوگ زیورات بیچ کر بجلی کا بل ادا کرنے پر مجبور ہیں وہاں منتخب ایم پی اے، صوبائی وزیر ڈنکے کی چوٹ پر بجلی چوری کررہا ہے اور حکومت ایکشن نہیں لے رہی اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں