جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

’’بشریٰ بی بی کی بیک ڈور میٹنگز ہورہی ہیں‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اے آّر وائی نیوز کے پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے بتایا ہے کہ بانبی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیک ڈور میٹنگز ہورہی ہیں۔

یہ بات انہوں نے اپنے پروگرام کے دوران بتائی، ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی بیک ڈور میٹنگز ہوئی ہیں،3 لوگ ہیں جو ڈیل کررہے ہیں۔

محمد مالک نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی اب تک 4 میٹنگز ہوچکی ہیں، پہلی میٹنگ26دسمبر، دوسری30 دسمبر، تیسری یکم اور چوتھی5جنوری کو ہوئی۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے بھی کنفرم کردیا ہے کہ بشریٰ بی بی جو کررہی ہیں وہ درست ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کی اس خبر کی سختی سے تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جو مذاکرات ہورہے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہورہا، یہ محض پروپیگنڈا ہے جو بشریٰ بی بی کیخلاف کیا جارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو ان تمام معاملات سے دور رکھیں، وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں اور اپنے کیس کے سلسلے میں اسلام آباد جاتی ہیں اور واپس پشاور آجاتی ہیں۔

انہوں نے کہ میری محمد مالک سے درخواست ہے کہ جو لوگ اس طرح کی بات کررہے ہیں آپ ان کا نام لیں۔

 

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں