ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

سڑک پر انوکھی شادی : نوبیاہتا جوڑے کا یہ انداز سب کو پسند آیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگ اپنی شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں، ہر جوڑے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کی زندگی کا یہ دن خود انہیں اور ان سے وابستہ لوگوں کو ہمیشہ یاد رہے۔

کچھ ایسا ہی ایک مصری جوڑے نے کیا جو اس اس سے قبل شاید کسی نے سوچا بھی نہ ہو، مصر سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کا انوکھا طریقہ اپنایا اس کیلئے دولہا دلہن صبح صبح قاہرہ کی سڑکوں پر گھومتے رہے اور لوگوں سے خوب مبارکباد وصول کی۔

اس حوالے سے مقامی فوٹو گرافر احمد محمد عبدالسید نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا مصطفیٰ اور یاسمین مینوفیہ گورنری سے آئے تھے اور انہوں نے ان سے قاہرہ کے مرکزی شہر کی مشہور گلیوں میں ان کی تصویر کشی کرنے کو کہا تھا۔

- Advertisement -

احمد محمد عبدالسید نے بتایا کہ یہ انداز میرے لیے بھی بہت انوکھا اور نیا تھا کیونکہ بغیر کسی دعوت کے لوگ ان کے ارد گرد اور شہر کی سڑکوں اور چوکوں پر انہیں ملتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے خوبصورت یادگاری تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔

فوٹو گرافر نے مزید بتایا کہ نوبیاہتا جوڑے نے شادی کے اخراجات کو کم سے کم کرنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے لیے جمع کی گئی رقم کو عمرہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ان کی ازدواجی زندگی شروع سے ہی خوشگوار رہے۔

عبدالسید نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ فوٹو سیشن صبح چھ بجے شروع کیا، جب وہ اس جوڑے کے ساتھ باہر گئے، لیکن مصری عوام کا اس جوڑے کے بارے میں ردعمل تمام توقعات سے بالاتر تھا۔

سڑک پر کار ڈرائیوروں نے نوبیاہتا جوڑے کو خوش آمدید کہا اور گاڑیوں کے ہارن بجا کر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی جبکہ راہ گیروں  اور بعض خواتین نے نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں