کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر 5 سے لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کے والد نے انکشاف کیا ہے نامعلوم نمبر سے فون آیا اوربیٹے کی تصویر مانگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 کے سے 7سالہ بچے کے مبینہ اغوا کے واقعے پر ایس ایس پی سینٹرل بھاری نفری کےہمراہ کرائم سین پر پہنچ گئے.
ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے کرائم سین کا جائزہ لیا اور مبینہ اغوا بچے کے ورثا سے ملاقات کی، اس موقع پر ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ بچے کے والد کے مطابق دونوں بیٹے مدرسے گئے تھے، والد نے بتایا گھر واپس آتے ہوئے ایک بیٹا پہنچ گیا دوسرا نہیں آیا۔
ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک ہی اپارٹمنٹ میں گھر اور کونے پر مسجد ہے ، والد نے بتایا نامعلوم نمبر سے فون آیا اوربیٹے کی تصویر مانگی، بعد میں کال کرنیوالے نمبر پر کافی کوشش کی مگر رابطہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں : مدرسے جانے والا بچہ دو روز سے لاپتہ، والدہ غم سے نڈھال
خیال رہے نارتھ کراچی کا رہائشی 7سالہ بچہ مدرسے جاکر واپس نہیں آیا، دوروز گزرنے کے باوجود کچھ پتہ نہ چل سکا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
اہل خانہ کی مدعیت میں دائر کیے گئے مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ صارم منگل کی دوپہر فلیٹ میں قائم مدرسے میں پڑھنے گیا اور لاپتہ ہوگیا۔