جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: ایلون مسک کے مہارت سے بال کاٹتا روبوٹ حجام؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا کمپنی کے بانی اور ٹرمپ کی نومنتخب کابینہ کے رکن ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ٹیسلا کمپنی کے بانی، ایکس سوشل میڈیا ایپ کے مالک اور نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی کابینہ کے نامزد رکن ایلون مسک کی حالیہ ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ ایک سیلون میں روبوٹ سے اپنے بال کٹوا رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک روبوٹ نہ صرف انہماک سے ایلون مسک کے بال کاٹنے میں مصروف ہے بلکہ امریکی بزنس ٹائیکون سے گفتگو بھی کرتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے آغاز میں حجام روبوٹ ایلون مسک سے دریافت کرتا ہے کہ وہ کس طرح کے بال کٹوانا پسند کریں گے، اس کے علاوہ وہ دونوں آپس میں خوشگوار انداز میں گفتگو بھی کرتے ہیں۔

 

یہ روبوٹ کسی ماہر حجام کی طرح قینچی چلاتے ہوئے ایلون مسک کے بال تراشتا بھی دکھائی دیتا ہے اور یہ ویڈیو دیکھ کر سب ہی حیران ہیں۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعہ بنائی گئی ہے اور ویڈیو کے آخر میں درج بھی ہے کہ یہ اے آئی کی اختراع ہے۔ تاہم دیکھنے والے صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر اس قدر حیران ہوئے کہ وہ اس کی حقیقت نہ جان سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں