فیصل آباد: ڈجکوٹ سمندری روڈ پر تین ڈاکوؤں نے بیٹری شاپ لوٹ لی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ پر ڈجکوٹ میں ڈاکو دکاندار سے پچاس ہزار روپے لوٹ کر موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔
دکاندار نے تھانہ ڈجکوٹ میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے لیکن پولیس اب تک ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی ہے، دوسری جانب اے آر وائی نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
- Advertisement -
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چادر سے چہرے چھپائے دو ڈاکو دکان میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں، ایک ڈاکو دکان کے باہر موٹرسائیکل پر کھڑا پہرا دیتا رہا۔
دونوں ڈاکوؤں کو دکاندار اور اس کے بچوں پر پستول تانے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں ایک ڈاکو دراز اور دکاندار کی جیبوں سے رقم نکالتا ہے اور کمسن بچوں کو بھی ہاتھ اوپر اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔