ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ارسلان اشرف کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کو ساوتھ افریقہ سے لاہور ائرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف سال 2022 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ونڈو گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔
- Advertisement -
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ 3 سال سے بیرون ملک فرار تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔