جنوب مشرقی برازیل میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات زمین بوس ہوگئے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 9 ہلاکتیں ایپاٹنگا شہر میں ہوئی ہیں جہاں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برازیل میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 105 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
جنوبی امریکی ملک کے شہر پیٹروپولس میں دو روز سے جاری شدید بارشوں نے تباہی مچادی تھی۔
بارشوں کے باعث پیدا ہونے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں مکان زمین بوس اور سیکڑوں افراد بے گھر ہوئے جب کہ 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی تھی۔
لاس اینجلس آگ، ٹرمپ نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟
شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث سڑکوں پر کھڑی متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئی تھیں جب کہ متعدد سڑکیں زیر آب ہونے کے باعث بند کردی گئی تھیں۔