پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کردیا، اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، عدالت نے کیس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا۔

عدالت نے فیصلہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی پر مؤخر کیا، جج ناصر جاویدرانا نے کہا کہ ساڑھے8بجے عدالت پہنچا ہوں، عمران خان کو پیش ہونے کیلئے دو بار پیغام پہنچایا ہے، بانی اور بشریٰ بی بی پیش نہیں ہوئے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں : ’بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ضرور ہو گی

احتساب عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ملزمان کے وکلا بھی عدالت نہیں پہنچے، اب 190ملین پاؤنڈریفرنس کا فیصلہ 17جنوری کو سنایا جائے گا، بعد ازاں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

190 ملین پاونڈ ریفرنس کا پس منظر

خیال رہے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنایا جانا تھا ، بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف ریفرنس کا جیل ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔

ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا ، جس کے بعد عدالت نے 23 دسمبر کو ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی تھی بعد ازاں فیصلہ کی تاریخ موخر کرکے 6 جنوری اور پھر 13 جنوری مقرر کی گئی۔

نیب نے 13 نومبر 2023 کو 190ملین پاؤنڈریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی، نیب نے 17 دن تک بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کی یکم دسمبر 2023 کو نیب نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

عدالت نے 27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی، ریفرنس میں 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، نیب نےریفرنس میں پہلے 59 گواہان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی دوران ٹرائل نیب نے 59 گواہان میں سے 24 گواہان کو ترک کیا گیا۔

ریفرنس میں کل 35 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح ہوئی ، ریفرنس میں سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ کےپی پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، القادریونیورسٹی کےچیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔

عدالت نےذلفی بخاری،فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم سمیت 6ملزمان کو190 ملین پاؤنڈ ریفر نس میں اشتہاری قراردیا اور اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں