ایڈیلیڈ : قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ گرانٹ لوڈن نے ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کا گزشتہ روز تین سینئیر کھلاڑیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے پی سی بی کو مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد نے فیلڈنگ کوچ سے بدتمیزی کی۔ بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے تین کیچز ڈارپ کیے۔
جس کے بعدگرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپورپریکٹس کرائی تو سینرپلیئرز نے فیلڈنگ کوچ پر چڑائی شروع کردی تھی۔
گرانٹ لوڈن نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئےعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔
قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے گرانٹ لوڈن سے بات کرکے انہیں کام کرنے کے لئے رضامند کرلیا ہے۔ گرانٹ لوڈن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے جبکہ میگا ایونٹ کے بعد پی سی بی سے نئی شرائط پر بات چیت کی جائے گی۔