منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

جنوبی جاپان کے کیوشو علاقے میں زبردست زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میازاکی اور کوچی کے جنوبی صوبوں کیلئے 1 میٹر سے زائد اونچی لہروں کی سونامی وارننگ کر دی گئی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 9:19 PM (12:19 GMT) پر آیا جو جاپان کے کیوشو علاقے میں میازاکی پریفیکچر کے ساحل سے تقریباً 18 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 36 کلومیٹر تھی۔

- Advertisement -

نشیبی علاقوں کے رہائشیوں، خاص طور پر کوچی میں احتیاط کے طور پر وہاں سے انخلا کی اپیل کی گئی تھی۔ زلزلے کی شدت کے باوجود فوری طور پر کسی خاص جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں