منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

فتنہ الخوارج اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف متحد ہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور ان کے نیٹ ورک کے خلاف متحد ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ کے پی، گورنر فیصل کریم کنڈی، حافظ نعیم الرحمان، ایمل ولی خان، آفتاب شیرپاؤ، امیر مقام، امیر حیدر ہوتی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اس فتنے کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، لگن، عزم اور قربانیوں کے ساتھ فتنے کے خلاف کامیابی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دہشت گردوں کے لیڈروں کا خاتمہ یقینی بنایا ہے، دہشت گرد تنظیموں کا ڈھانچہ تباہ اور سہولت کاروں کو نشانہ بنایا گیا، دہشت گردوں کی اس سرزمین پر کوئی جگہ نہیں جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قیام امن، دہشت گرد حملے ناکام بنانے میں اداروں کا بڑا کردار ہے، سیکیورٹی فورسز نے ہر آپریشن میں بھرپور کردار ادا کیا، امن سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو سختی سے ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دشمن بھاری نقصان اٹھاتا رہے گا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف کی خیبرپختونخوا کے سیاست دانوں سے بھی بات چیت ہوئی، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماأں نے مختلف امور پر اظہار خیال کیا اور مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں