اسلام آباد : جماعت اسلامی اور لیبر یونٹی آئیسکو کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو کی نجکاری نہ جائے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں لیبر یونٹی آئیسکو کے زیر اہتمام نجکاری کے خلاف سیمینارسے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فریدپراچہ، یونین کے رہنماء شمس الرحمان سواتی اور دیگر مقررین نے کہا کہ قومی اداروں کی اونے پونے نجکاری کے پیچھے حکمرانوں کے ذاتی مفادات ہیں اور یہ سازش عوام کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے مواقع فراہم کئے جائیں اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے۔
- Advertisement -
مقررین نے کہا کہ آئیسکو کی کارکردگی مثالی ہے اور اس کا خسارہ زیادہ تر فنی ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہا کہ آئیسکو کی نجکاری کی کوشش کی گئی تو ملازمین اٹھ کھڑے ہو ں گے۔