بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’بانی چاہتے ہیں یہ سزا سنائی جائے تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانی چاہتے ہیں یہ سزا سنائی جائے تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا کہ ان کو بانی کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، یہ سزا سنائیں گے تو دیگر لوگوں کو بھی پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ سزا سنائیں گے تو دوسرے لوگ بھی سامنے آئیں گے اور سب کو پتہ چل جائے گا۔

- Advertisement -

علیمہ خانم کے مطابق اگر بانی کو سہولت کار کہیں گے تو جواب نواز شریف کو بھی دینا ہے، آصف زرداری نے بھی سہولت کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کو فیصلہ لکھنے میں مشکل ہورہی ہے، انہیں کیس بنانے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، وہ پریشان ہیں فلاحی ادارہ ہے جس سے بانی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ بانی چاہتے ہیں سزا سنائیں اس کے بعد ہم ہائی کورٹ میں لے کر جائیں۔

انھوں نے بتایا کہ جی علی امین گنڈا پور ہی ہاؤس اریسٹ کی آفر لیکر آئے تھے۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں، بانی پی ٹی آئی 2سال سے کہہ رہے ہیں 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں، جوڈیشل کمیشن کسی سینئر جج پربنائیں جو سب کو قابل قبول ہو۔

علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جوآرڈرآئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لااور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں، اس وقت ہمیں عدلیہ پر اعتماد کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں