بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

تنخواہ دار طبقے سے 2023-24 میں کس قدر ٹیکس وصول کیا گیا؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے سال 2022-23 کے مقابلے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا، ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ پر رہا، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع ہوئے جبکہ 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔

- Advertisement -

ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، بینکوں، سیکورٹیز کی مد میں سالانہ بنیادوں پر پر 52.8 فیصد اضافہ ہوا، منافع کی تقسیم پر 70 فیصد اضافے کے ساتھ 145 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔

بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور 124 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، پراپرٹی کی خریداری پر 104 ارب جبکہ فروخت پر95 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

ٹیلی فون بلز پر ٹیکس وصولی میں 14.3 فیصد اضافہ ہوا اور تقریبا 100 ارب روپے جمع ہوئے، دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ برآمدی شعبے نے 27.2 فیصد اضافے سے صرف 94 ارب ٹیکس دیا،

اس کے علاوہ دیگر شعبے جن سے ٹیکس وصول کیا گیا ان میں ٹیکنکل فیس، کیش نکلوانے پر، کمیشن، ری ٹیلرز کی پرچیز شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں