بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان کے نئے اسپن بولنگ کوچ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ کے طور پر سابق ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان کی خدمات حاصل کرلیں۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف 17 جنوری سے پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا جبکہ سیریز 2 میچوں پر مشتمل ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں تین اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان شامل ہیں۔

- Advertisement -

اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان نے 2006 سے 2014 کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی 20 میں پاکستان کے لیے 140 وکٹیں لیں۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان رواں سال یکم مارچ کو اپنی 45ویں سالگرہ منائیں گے، انہوں نے اکتوبر 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل وہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ تھے، مینز ٹیم کے ساتھ بطور اسپن بولنگ کوچ ان کا پہلا تجربہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں