بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں مردہ لال بیگ نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں فائیو اسٹار ہوٹل کے کھانے میں مبینہ طور پر مردہ لال بیگ نکل آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد آباد شہر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں مہمانوں کو پیش کیے جانے والے سانبر (کھانے) میں مبینہ طور پر مردہ کاکروچ پایا گیا۔

کاکروچ کے نکلنے کے بعد مقامی شہری ادارے نے کچن کو 48 گھنٹوں کے لیے سیل کردیا گیا۔

- Advertisement -

احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے فوڈ ڈپارٹمنٹ کے نامزد افسر نے بتایا کہ وسترا پور کے علاقے میں واقع ہوٹل ’حیات احمد آباد‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران مہمان نے اسے پیش کیے گئے سامبر میں کاکروچ پایا گیا جس کی ویڈیو بنالی۔

رپورٹ کے مطابق پورٹل کے ذریعے معاملے کی شکایت درج کروائی گئی، ہوٹل کا کچن غیر صحت ند تھا جس کے بعد اسے سیل کیا گیا۔

کچن کے دروازے پر چسپاں کلوزر نوٹس میں اے ایم سی نے کہا کہ صحت عامہ کے مفاد میں کچن 48 گھنٹے تک بند رہے گا۔

نوٹس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کچن دوبارہ کھولا گیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں