بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

ڈی ٹیکشن بل : صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی ٹیکشن بلوں کے ذریعے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا انکشاف سامنے آیا، صارفین نے 5 ارب 73 کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد جمع کرائے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکوز نے تین ماہ میں 13لاکھ 83 ہزار صارفین کو 35 ارب روپے سے زائد کے ڈی ٹیکشن بل بھجوادیے ، نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی ٹیکشن بلوں سے بجلی کمپنیوں میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ سپیکو نے اپریل تا جون 2024 میں 13 ارب 15 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد بل جبکہ حیسکو نے اس عرصے میں 4 لاکھ 92 ہزار 490 صارفین کو 7 ارب 60 کروڑ 95 لاکھ کے بلز بھجوائے۔

- Advertisement -

،دستاویز میں کہنا تھا کہ اپریل تاجون2024  لیسکو نے 3ارب 73کروڑ 65لاکھ ، پیسکو نے 70ہزار 506 صارفین سے ایک ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کے بل ، آئیسکو نے 12ہزار703  صارفین کو 34کروڑ 98 لاکھ سے زائد کے بلز بھجوائے۔

اس کے علاوہ فیسکو نے 46 ہزار 757صارفین کو36 کروڑ روپے سے زائد ، میپکو نے91 ہزار553 صارفین کو76 کروڑ روپے سے زائد اور کیسکو نے7 ہزار 446   صارفین کو19  کروڑ58 لاکھ روپے سے زائدکے ڈی ٹیکشن بلز بھجوائے۔

بجلی صارفین نے ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں5 ارب73 کروڑ69 لاکھ روپے سے زائد جمع کرائے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنیوں نے تصیح کے بغیر اپناریونیو بڑھانے کے لیے ڈی ٹیکشن بلز بھجوائے، بجلی کمپنیوں کے اقدام سے صارفین پر غیر منصفانہ اضافی بوجھ پڑا اور بجلی صارفین کو وقت کی قلت کے باعث ڈی ٹیکشن بلز جمع کرانے پڑے، بجلی میٹر میں غیر قانونی سرگرمیوں پر صارف کو ڈی ٹیکشن بل جاری کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں