بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

’’بھائی میرا راستہ مت روکو‘‘، ویرات کوہلی نے کس سے کہا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ویرات کوہلی جو ان دنوں خراب فارم کی زد میں ہیں ان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ راستہ نہ روکنے کا کہہ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹار ویرات کوہلی جو بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں اور آسٹریلیا میں بھی کئی تنازعات کا شکار رہے ہیں۔ اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’بھائی میرا راستہ مت روکو۔‘‘

تاہم ویرات کوہلی یہ گزارش اپنے سامنے کسی صحافی سے نہیں کر رہے بلکہ فیملی کے ہمراہ سیر وتفریح کے لیے جاتے ہوئے جمع ہونے والے اپنے مداحوں سے کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

سابق بھارتی کپتان جو حالیہ خراب فارم اور تنقید کے بعد ریلکس ہونے کے لیے لندن میں‌ فیملی کے ہمراہ موجود ہیں۔ وہ کشتی کی سیر کے لیے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ جاتے ہیں جہاں یہ واقعہ پیش آتا ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ویرات کوہلی اپنی فیملی کے ہمراہ کشتی کی سواری کے لیے بندرگاہ کی طرف جا رہے ہیں کہ اسی دوران ان کے مداح انہیں دیکھ کر سامنے آ جاتے ہیں۔

ایسے میں بھارتی کرکٹر ان سے گزارش کرتے ہیں کہ بھائی میرا راستہ تو مت روکو۔
واضح رہے کہ خراب فارم کے باعث بی سی سی آئی نے تمام کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں سلیکشن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا پابند کر دیا ہے۔

اگر ایسا ہوتا ہے تو ویرات کوہلی 13 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

روہت شرما کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں