بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارتی بورڈ کن اسٹار کرکٹرز کی تنخواہ کاٹے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹار کرکٹرز کی مسلسل خراب فارم سے پریشان بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے کرکٹ کو فتح کی ٹریک پر لانے کے لیے بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے معاوضے اور نام اور سینیارٹی کے بجائے کارکردگی سے مشروط کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں ردوبدل کے حوالے سے ہوئی بورڈ میٹنگ میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے۔

اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اب کرکٹرز کو تنخواہیں ان کے نام اور سینیارٹی کے بجائے انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر دی جائیں گی۔ جو کھلاڑی میدان میں پرفارم نہیں کرے گا بورڈ ان کی تنخواہ سے کٹوتی کرے گا۔

اس میٹنگ میں کھلاڑیوں کے کسی بھی غیر ملکی ٹور کے دوران الگ سفر کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ ٹیم میں کھلاڑی بڑے نام ہوں یا نوآموز سب کو ٹیم بس میں ہی سفر کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے یہ خبر دی تھی کہ بی سی سی آئی نے غیر ملکی دوروں پر بھارتی کرکٹرز کو فیملی (بیگمات) ساتھ لے جانے پر پابندی لگا دی ہے، کیونکہ بورڈ حکام کا یہ خیال ہے کہ دورے کے دوران کھلاڑی کی توجہ کھیل سے زیادہ فیملی پر رہتی ہے جس کا ٹیم کو نقصان ہوتا ہے۔

’’بھائی میرا راستہ مت روکو‘‘، ویرات کوہلی نے کس سے کہا؟ ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں