نامور بھارتی بلے باز رنکو سنگھ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق متعدد میڈیا ہاؤسز دعویٰ کر رہے ہیں کہ رنکو سنگھ اور پریا سروج نے منگنی کر لی ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
رنکو سنگھ بھارت کی ٹی 20 کرکٹر ٹیم کے اہم بلے باز ہیں جبکہ پریا سروج ریاست اتر پردیش کے مچھلیشہر حلقے سے لوک سبھا کی رکن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھانا کھا کر سویا اور پھر اٹھ نہ سکا؛ نامور کرکٹر کی موت سے ٹیم میں صف ماتم بچھ گئی
خاتون رکن پارلیمنٹ نے قانون کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ ایک مضبوط سیاسی پس منظر رکھتی ہیں۔ وہ طوفانی سروج کی بیٹی ہیں جو تین بار ایم پی رہ چکی ہیں۔
سال 2024 میں پریا سورج نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر رہنما کو شکست دے کر سب سے کم عمر رکن پارلیمان بنیں۔
نیوز 24 کی رپورٹ کے مطابق رنکو سنگھ اور پریا سورج نے منگنی کر لی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی بھارتی صحافیوں نے بھی اس خبر کی تصدیق کی۔
رنکو سنگھ اگلی بار 22 جنوری 2025 سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔