پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

دوستوں کو شادی کی دعوت دینے کیلیے نکلا دولہا موت کے منہ میں چلا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اپنی شادی کے دعوت نامے دوستوں میں تقسیم کرنے کیلیے گھر سے نکلنے والا دولہا موت کے منہ میں چلا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص اپنی شادی کے دعوت نامے تقسیم کرنے کیلیے گھر سے نکلا تھا لیکن راستے میں اس کی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور وہ جھلس کر جان گنوا بیٹھا۔

افسوسناک حادثہ غازی پور میں بابا بینکویٹ ہال کے قریب پیش آیا۔ ہلاک شخص کی شناخت انیل کے نام سے ہوئی جس کی 14 فروری 2025 کو شادی طے تھی۔

- Advertisement -

جائے وقوع پر کار کو جل کر راکھ ہوتے ہوئے دیکھا گیا تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

انیل کے بڑے بھائی سمیت نے بتایا کہ وہ دوپہر کو اپنی شادی کے کارڈز تقسیم کرنے نکلا تھا، جب وہ شام تک واپس نہیں آیا تو گھر والوں نے فون پر اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

سمیت نے بتایا کہ رات 11:30 بجے پولیس کی جانب سے ہمیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ انیل حادثے کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

انیل کے بہنوئی یوگیش نے بتایا کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کرتے تھے، انیل کی شادی 14 فروری 2025 کو ہونی تھی، ہمیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ کار میں آگ کیسے لگی۔

متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیج دیا گیا جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں