کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے علاقے کے رہائشی بچے صارم کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تاہم اب میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے رہائشی 7 سالہ بچے صارم کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کو اپارٹمنٹ کے زیر زمین ٹینک میں پھینکا گیا۔
خبردار: کمزور دل افراد نہ پڑھیں
اب میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صارم کی جلد مختلف مقامات سے چھلی ہوئی تھی، جسم پر 13 مختلف حصوں پر زخم کے نشانات تھے، بچے کی لاش پر کمر سے نیچے زخم کے نشانات موجود تھے، ناک کے دونوں حصے پچکے ہوئے تھے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کے دونوں ہونٹ سوجے ہوئے تھے، ہونٹوں کے اندر کی طرف سے بھی نمونے حاصل کیے گئے ہیں، پیشانی کی ہڈی پر2 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر کی چوٹ لگی ہوئی تھی، گردن کے پیچھے 2 اعشاریہ 1 سینٹی میٹر کا گہرا نشان بھی ہے۔
صارم کی دائیں کہنی کے نیچے بھی چوٹ کا نشان ہے، پسلیوں کے اوپر ہڈی تک 8 اعشاریہ 3 سینٹی میٹر زخم کا نشان ہے، سیدھے ہاتھ پر اور مٹھی پر بھی زخم ہیں۔
مزید پڑھیں : صارم کی لاش کیسے ملی؟ اہم انکشاف سامنے آگیا
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارم کے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر بھی چوٹ کا نشان ہے، ننھے صارم کے بائیں بازو پر بھی زخم ہے، پیشانی کے علاوہ تمام زخم مرنے سے پہلے کی ہیں جبکہ گلا دبانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
صارم کے پھیپھڑے سکڑ گئے تھے، تمام نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، تمام نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں اور سیمپلز کا رزلٹ آنے کے بعد مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔