ممبئی: مقبول ڈرامہ سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رونیت رائے المعروف ’مسٹر بجاج‘ بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 59 سالہ رونیت رائے ممبئی میں ایک سکیورٹی ایجنسی چلاتے ہیں جن کی خدمات سیف علی خان کی حفاظت کیلیے حاصل کی گئی ہیں۔
رونیت رائے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اس مشکل وقت میں سیف علی خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے اداکار کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان اسپتال سے ڈسچارج
آج سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ’مسٹر بجاج‘ کو بالی وڈ اداکار کی رہائش گاہ کے باہر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ سیف علی خان گھر کے اندر ہونے والے چاقو حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اور آج 6 دن بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔
اسپتال سے باہر آتے ہوئے مداحوں نے سیف علی خان کی پہلی جھلک دیکھی جس میں وہ مکمل صحت مند دکھائی دیے۔ انہوں نے سیفد شرٹ اور نیلی جینز پہن رکھی تھی۔
چاقو حملے کے بعد جہاں سیف علی خان اور ان کی فیملی کی سکیورٹی کیلیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں دیگر فلمی شخصیات واقعے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔
View this post on Instagram