بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کراچی: 3 روز قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش ڈرم سے برآمد، قاتل کون نکلا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسکیم 33 کنیز فاطمہ سوسائٹی سے تین روز قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش ڈرم سے مل گئی ، مارنے اور مرنے والے آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسکیم 33 کنیز فاطمہ سوسائٹی سے شہری کی لاش برآمد ہوئی، تین روز قبل اقبال احمد نامی شہری کو نیو ٹاون کے علاقے سے اغواء کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم ملزم کی جانب سے تاوان کیلئے فون بھی کیا گیا تھا ، جس مین 50لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ نیوٹاون تھانے میں شہری کے اغواء کا مقدمہ درج ہوا تھا، ایف آئی آر کے بعد اے وی سی سی کی جانب سے کیس پر کام کیا گیا۔

پولیس نے اغواء میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا اور ملزم کی نشاندہی پر کنیز فاطمہ سوسائٹی سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔

مرنے والا اور مارنے والا آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں تاہم واقعہ کیسے پیش آیا مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

اے وی سی سی کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجودہے، ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدرنے کرائم سین پر اے آروائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو سیڑھیوں کے پاس ڈرم میں رکھا گیا تھا، مقتول اور قاتل ساڑو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر یونیورسٹی کے قریب جھگڑا پیش آیا تھا اور جھگڑے کے دوران رشتہ دار نے دوسرے کو مارا تو وہ شدید زخمی ہوا ، جس کے بعد ملزم اپنا رشتہ دار کو زخمی حالت میں سوسائٹی کے فلیٹ تک لایا قتل کیسے کیا گیا جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں