بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

قیصر خان معصوم بننے کا ڈرامہ کرتے ہیں: فضیلہ قاضی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکارہ فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر قیصر خان کو بڑا اداکار اور ڈرامے باز قرار دیدیا۔

فضیلہ قاضی ایک تجربہ کار پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور سابقہ میزبان ہیں۔ وہ کئی سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ رہی ہیں، انہوں نے اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہا دکھائے۔

حال ہی میں مداحوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ترک وفا میں ان کی اداکاری کی تعریف کی، اداکارہ نے شاندار پاکستانی اداکار قیصر خان نظامانی سے شادی کی ہے اور ان کے دو فرمانبردار بیٹے احمد اور زورین ہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں اداکارہ فضیلہ قاضی ندا یاسر، یاسر نواز اور دانش نواز کے شو نادان میزبان میں نظر آئیں، شو میں انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں متعدد کہانیاں شیئر کیں۔

دورانِ انٹرویو دانش نواز اور یاسر نواز نے فضیلہ قاضی سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر و سینئر اداکار قیصر خان نے آپ کو شو میں مدعو کرنے سے قبل بہت ڈرا دیا تھا، ہمیں یوں محسوس ہوا کہ شاید کوئی اسکول ٹیچر آ رہی ہیں۔

شو کے میزبانوں کی بات پر سینئر اداکارہ نے کہا کہ نہیں قیصر نے ڈرایا نہیں ہے بلکہ وہ اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں جیسے وہ بہت معصوم ہیں، جب کبھی ہم کسی شو پر جاتے ہیں تو وہ معصوم و مظلوم بن جاتے ہیں اور میں نارمل رہتی ہوں تو لوگ مجھے پتہ نہیں کیا سمجھتے ہیں اور بُرا بھلا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے خواتین کے باقاعدہ پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھوں وہ بہت معصوم ہیں، جس پر میرا دل چاہتا ہے کہ میں انہیں جواب دوں اور بتاؤں کہ ہم ماشاء اللّٰہ سے 30 برس سے ساتھ ہیں، اگر اس طرح کا برتاؤ ہے تو اس کی بھی کوئی وجہ ہو گی۔

فضیلہ قاضی نے یہ بھی کہا کہ یہ میری ہمت ہے کہ میں نے ان کے ساتھ 30 برس گزار لیے، جس پر یاسر نواز نے کہا کہ یہ تو ہم قیصر بھائی سے پوچھیں گے کہ کیا حقیقت ہے؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ اب وہ معصوم بن جائیں گے، وہ بہت بڑے اداکار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں