جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

روہت شرما کا بلا رنز اگلنا بھول گیا، ڈومیسٹک میں بھی ناکام ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا بلا رنز اگلنا بھول گیا وہ فارم بحال کرنے ڈومیسٹک کھیلنے گئے لیکن وہاں بھی 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان گزشتہ روز ممبئی اور جموں و کشمیر کے درمیان رنجی ٹرافی کے مقابلے کے دوران صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

2015 کے بعد اپنا پہلا رنجی ٹرافی میچ کھیلنے والے روہت شرما جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر کی باؤنسرز کھیلنے میں پریشان نظر آئے اور 19 گیندوں پر 3 رنز بنا کر وہ فاسٹ بولر عمر نذیر میر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کی جرسی کو میزبان کے طور پر پاکستان ے نام کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

بی سی سی آئی نے بالآخر فیصلہ کیا ہے کہ ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام ہوگا۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے لکھا کہ ہم آئی سیسی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 جنوری کو بنگلادیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں