قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہے کہ ٹیم جیت رہی ہو تو زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی چاہئیں۔
ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ سے قبل مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے دوسرا میچ بھی جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں بھی اسپن فرینڈلی پچز بنانی چاہئیں۔
سعود شکیل نے کہا کہ اگر پہلے بیٹنگ کرتے ہیں تو یہی کوشش ہوتی ہے کہ بورڈ پر اچھا ٹوٹل سیٹ کریں تاکہ آگے جاکر آسانی ہوجائے لیکن جب کنڈیشن مختلف ہوتی ہے تو پھر یہ نہیں سوچتے کہ پانچ سو سے زیادہ رنز اسکور کرنے ہیں ایسے میں 300 سے 350 رنز بہت ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنڈیشن دیکھ کر ہی دوسرے ٹیسٹ میں ٹارگٹ سیٹ کریں گے۔
سعود شکیل نے کہا کہ میں اپنی طرف سے کوشش کرتا ہوں کہ پرفارمنس سے ٹیم جیتنا چاہیے، رینکنگ ضروری ہوتی ہے لیکن اچھا پرفارم کررہے ہیں رینکنگ اوپر جاری ہے اور ساتھ ٹیم بھی جیت رہی ہے تو وہ زیادہ بہتر ہے۔
مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ ورلڈ کرکٹ میں ٹاپ 10 میں آجائیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ جیتتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ اسی اسکواڈ کے ساتھ جائیں، اگر کنڈیشن پہلے ٹیسٹ جیسی ہوں گی تو میں نے نہیں سمجھتا کہ تبدیلیاں کرنی چاہیے، لڑکے ردھم میں ہیں ٹیم جیت رہی ہے۔
سعود شکیل نے کہا کہ اسپن وکٹ پر بیٹسمین کو اس لیے مشکل ہورہی ہے کہ چیلنجنگ کنڈیشن ہے، جب آپ نے اسپن وکٹ بنانے کا سوچا ہی ہے تو ڈومیسٹک میں بھی اسی طرح کی پچز بنانی چاہئیں۔