شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گھر میں بہو آنے پر خوشی سے سرشار ہیں جس کا اظہار انہوں نے ویڈیو پیغام شیئر کرکے کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر حال ہی میں سینئر اداکارہ اسما عباس نے بیٹے احمد عباس گل اور ان کی اہلیہ ثمین کی شادی سے متعلق اظہار خیال کیا اور بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں رونق آگئی ہے، چھوٹی سی گڑیا جو گھر میں گھومتی رہتی ہے، ہم پیار کرتے ہیں تو وہ بھی پیار سے جواب دے دیتی ہے۔
اسما عباس نے کہا کہ یہ بڑی بات ہے اگر ہم تو پیار کریں لیکن سامنے سے اگر پیار میں جواب نہ آئے تو دل خراب ہوجاتا ہے مگر میری بہو پیار میں جواب دیتی ہے اور میری بہت عزت کرتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگ ہی نہیں رہا گھر میں کوئی نیا انسان آگیا ہے یا گھر میں کچھ تبدیلی آئی ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ زارا کے ساتھ مجھے باتیں کرنے کے لیے ایک اور بیٹی مل گئی ہے۔
اسما عباس نے کہا کہ زارا جلد ہی چلی جائے گی اس لیے میں صرف اپنی بہو کی وجہ سے اداس نہیں ہوں گی۔