ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کا احتجاج، ارکان نےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے  احتجاج  کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، ارکان کی بڑی تعداد ایوان میں موجود تھی۔

پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کی جبکہ ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

- Advertisement -

اپوزیشن کے شورشرابہ میں قانون سازی کی گئی، اس دوران تجارتی تنظیمات ترمیمی بل 2021 ، درآمدات وبرآمدات ترمیمی بل 2023 کی ایوان نے کثرت رائےسےمنظوری دی جبکہ قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی کے قیام کا بل دوہزارچوبیس بھی منظور ہوا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں نے پیکا قانون کے خلاف نعرے بازی کی، صحافیوں کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون کو مسترد کرتے ہیں، پیکا قانون آزادی صحافت پر قدغن ہے۔

صحافیوں نے خبردار کیا اگر حکومت نے قانون واپس نہ لیا تو ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی۔

اس موقع پر اسپیکر ایازصادق نے کہا بدقسمتی سے اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کی مخالفت نہیں کی گئی۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بارہ فروری صبح گیارہ بجےتک ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں : متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کے اہم نکات آگئے

یاد رہے قومی اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کا متنازع بل کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

ترمیمی بل کے مطابق فیک نیوز پھیلانے والے کو تین سال قید یا بیس لاکھ جرمانہ ہو سکے گا اور تحقیقاتی ایجنسی سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کرے گی۔

ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا، جس کی تعیناتی تین سال کیلئے ہوگیم اتھارٹی کے افسران، اہلکاروں کے پاس پولیس افسران کے اختیارات ہوں گے۔

نئی تحقیقاتی ایجنسی کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ تحلیل کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں