لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے بڑ اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دینے کا اعلان کیا ہے، قذافی اسٹیڈیم کی کنسٹرکشن کے دوران کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالا پہلا میچ دیکھنےکی دعوت بھی دی جائیگی، قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔