ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

آئی سی سی ایوارڈ 2024 کے فاتح کھلاڑیوں کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخیں سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی نے سال 2024 کے اختتام پر مختلف کٹیگریز میں بہترین پلیئرز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا اور اب فاتحین کا اعلان ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہر نئے سال کے آغاز پر گزشتہ برس کے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتا ہے۔

حسب سابق گزشتہ سال کے اختتام پر بھی ان کٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا تھا اور اب شائقین کرکٹ بے چین ہیں کہ کب سال 2024 کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان ہوتا ہے۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے آج ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں پاکستان کے تین کھلاڑی صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے آج ٹیسٹ کی سال 2024 کی بہترین ٹیم جب کہ کل (25 جنوری) کو ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر اور اسی فارمیٹ کے سال کے بہترین کھلاڑی کے نام کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

امپائر آف دی ایئر اور ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان اتوار 26 جنوری کو ہوگا جب کہ 27 جنوری (پیر) کو ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا۔ 28 جنوری کو مینز اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے ناموں کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں میں پاکستان کی جانب سے دو کرکٹرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ اسٹار بیٹر بابر اعظم ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر جب کہ نوجوان بلے باز صائم ایوب ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستان کے 3 کرکٹرز شامل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں