منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی قائدین کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرسیف نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی رہنماؤں لیاقت بلوچ اور امیر العظیم سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں سینئر سیاستدان محمدعلی درانی بھی شریک تھے جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیرسٹرسیف نے پی ٹی آئی قیادت کا پیغام جماعت اسلامی قیادت کو پہنچایا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ جماعت اسلامی کی عوامی ریلیف کےلئے جدوجہد کو سراہتے ہیں عوامی مینڈیٹ سےمتعلق جماعت اسلامی کےبیان پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کےپی نے جماعت اسلامی قائدین کیلئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کی ہے بانی نےمشترکہ ایجنڈے کی تیاری کیلئےمشاورت کی ہدایت کی ہے۔

نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی میں حقیقی کمی چاہتے ہیں کسی کا وجود مٹانے یا کسی اور کا منوانے سے ملک مسائل سے نہیں نکلےگا، مسائل کاحل دانشمندی سےنکل سکتا ہے۔

بیرسٹرسیف نےکرم میں امن کیلئےکےپی حکومت کی کاوشوں سےبھی آگاہ کیا اور وزیراعلیٰ کےپی کی جانب سے مشاورتی اجلاس کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں