اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

تمام اسرائیلی اسیران کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں یرغمال تمام اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاپتہ اور اسیر اسرائیلیوں کے لیے مذاکرات کو مربوط کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی کمانڈر گال ہرش نے اسیروں کے رشتہ داروں کے گروپوں کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں تاکہ انھیں تبادلے کی بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کیا جا سکے۔

اسرائیل کی Ynet نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر گال ہرش نے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ فراہم کی ہے جس میں خاندانوں کو یقین دلایا کہ تمام اسیروں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

- Advertisement -

ویب سائٹ نے وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تمام اسیران کی واپسی کے لیے کوشش جاری ہیں چاہے وہ زندہ ہیں یا مردہ۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے اگلے تبادلے میں چار خواتین یرغمالیوں کو جنگ بندی کی شرائط کے تحت رہا کیا جائے گا، جس کا مقصد غزہ میں 15 ماہ سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ چار اسرائیلی خواتین یرغمالیوں کو ہفتے کے روز فلسطینی قیدیوں کے دوسرے گروپ کے بدلے رہا کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین اسرائیلی یرغمالی خواتین، 15 ماہ سے زائد قید میں رہنے کے بعد اتوار کو رہائی ملنے کے بعد اپنے اہل خانہ سے مل گئیں۔ چند گھنٹے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں