جمعہ, جنوری 31, 2025
اشتہار

لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج فقیر محمد کھوکھر انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔

حکومت نے جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو ایک ہفتے قبل جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتا افراد کمیشن کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کی عمر 80 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے علیل تھے اور لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خیال رہے کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان میں پہلا کمیشن 2010 میں بنا تھا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ کمال منصور عالم تھے، بعد ازاں 2011 میں جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو کمیشن کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں