کراچی : کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون کا بیٹا منظر عام پر آگیا اور والدہ کے حوالے سے اہم انکشافات کئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعویدار امریکی خاتون سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے۔
خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا بھی منظر عام پرآ گیا ، بیٹے کا برتھ سرٹیفکیٹ اور سوشل سیکیورٹی کارڈ بھی سامنے آیا۔
جریمیا رابنسن نے بتایا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا والدہ پاکستان میں ہیں،والدہ ذہنی مریض ہیں،ان کی سوچنے سمجھنےکی صلاحیت متاثرہے۔
خاتون کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ ایک شخص اوراس کےاہلخانہ سےملنے پاکستان گئی تھیں، والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔
جریمیا کا کہنا تھا کہ والدہ کو واپسی کیلئےمنانے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا، میرے بھائی اور میں نےان کی واپسی کاٹکٹ بھی کرایا تھا۔
دوسری جانب اونیجا انڈریو رابنسن کی گرفتاری کا ریکارڈ بھی غیر ملکی ویب سائٹ پر موجود ہیں ، جس کے مطابق 2021 میں اونیجا کو ساؤتھ کیرولینا کی چارلسٹن کاونٹی میں گرفتارکیا گیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق اونیجا پر وارننگ کے باوجود کسی اور کی پراپرٹی میں زبردستی گھسنے کا الزام تھا اور ان گرفتاری کےبعد 465 ڈالر کا جرمانہ بھی ہواتھا۔