ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

ملک کو بدنامی سے بچانے کا مشن، ایک اور پاکستانی امریکی خاتون سے شادی کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ملک کو بدنامی سے بچانے کیلیے سندھ کے شہر نواب شاہ کے نوجوان نے کراچی میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی۔

علی رضا نامی نوجوان نے ایک صحافی سے گفتگو میں کہا کہ میں سچا پاکستانی ہوں دھوکا دہی کا رویہ پاکستان کا امیج خراب کر رہا ہے، اونیجا اینڈریو رابنسن سے دھوکا ہوا بطور پاکستانی مجھے یہ گوارہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کے بیٹے کے حیران کن انکشافات

انہوں نے کہا کہ امریکا سے کراچی آئی خاتون کو دھوکا دیا گیا یہ بہت بُری بات ہے، میڈیا کے ذریعے میں ان کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتا ہوں، اونیجا اینڈریو رابنسن کے جو بھی معاملات ہیں ان کو حل کروں گا، میرے گھر والے ساتھ ہیں وہی فیصلہ کریں گے۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کی پاکستان آمد کا سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، مجھے ان کی عمر کے بارے میں معلوم نہیں ہے لیکن فی الحال وہ پریشان ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں وہ ذہنی مریضہ ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، دراصل وہ پریشان ہیں۔

نوجوان نے مزید کہا کہ اگر وہ سگریٹ نوشی کرتی ہیں تو اس سے مجھے کوئی پرواہ نہیں، میرے لیے اس سے زیادہ سعادت کی بات کیا ہوگی کہ میں ایک عیسائی خاتون کو مسلمان کر دوں، شادی کے بعد نواب شاہ میں رہنا ہے یا امریکا، اس کا فیصلہ میرے اہل خانہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس یہاں اچھی نوکری اور تنخواہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں