ہرنائی : قلات واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 11 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے قلات واقعہ کے بعد مختلف کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کےدوران11دہشتگردمارےگئے جبکہ کئی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 دہشت گرد انجام کو پہنچے، اس سے قبل قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید
ترجمان کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانےتک کلیئرنس آپریشن جاری رکھا جائے گا، مسیکیورٹی فورسزپاکستان بالخصوص بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات آپریشن میں ایف سی بلوچستان کے18جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، دہشت گردوں نےقلات کےعلاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنےکی کوشش کی تھی۔
ترجمان نے مزید کہا بلوچستان میں امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش ناکام بنادی جائےگی،ا بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔