بھارت میں لیڈیز کوچ میں سفر کرنے والے مردوں کو خاتون پولیس اہلکاروں نے تھپڑ جڑ دیے۔
بھارت میں میٹرو میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مزاحیہ عجیب و غریب واقعات سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ مسکرا اٹھتے ہیں۔
حال ہی میں ایک اور واقعہ دہلی میٹرو میں پیش آیا جہاں مذکورہ پولیس اہلکاروں کو دہلی میٹرو کی خواتین کے کوچ میں سوار تمام مردوں کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو ایک اسٹیشن پر میٹرو کے رکنے سے شروع ہوئی اور جیسے ہی دروازہ کھلا اور آدمی اترنے لگے، ان کا انتہائی غیر متوقع انداز میں استقبال کیا گیا اور ان پر تھپڑ برسائے گئے۔
ویڈیو شیئر ہونے کے فوراً بعد وائرل ہوگئی۔ زیادہ تر لوگوں کو پسند تھا کہ پولیس والے کتنے سخت تھے جب کہ کچھ نے مردوں کے اس طرز عمل کی نشاندہی کی کہ خواتین کو علیحدہ ٹرین اور میٹرو کوچ کی ضرورت کیوں تھی۔ کچھ لوگوں نے مذاق بھی کیا کہ کس طرح پولیس والوں نے ایک آدمی کو جانے دیا صرف اس لیے کہ وہ اپنی بیوی اور ایک بچے کے ساتھ تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں چند لڑکوں کی توقع کررہا تھا لیکن یہ تو ایک بڑا مسئلہ ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’خواتین کو ٹرینوں میں الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت ہے، مردوں کو بھی خواتین کے کمپارٹمنٹ میں سفر نہیں کرنا چاہیے۔‘