اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر محمد حارث بنگلہ دیش میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے گئے پاکستانی کرکٹر محمد حارث سمیت کئی غیر ملکی کرکٹر بنگلہ دیش میں پھنس گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کی لیگ بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر محمد حارث سمیت کئی دیگر غیر ملکی کھلاڑی ایک فرنچائز مالک کے باعث بنگلہ دیش میں پھنس گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بی پی ایل میں ٹیم دربار راج شاہی کی نمائندگی کرنے والے محمد حارث سمیت دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم کی جانب سے واپسی کے ٹکٹ سمیت مہمان کھلاڑیوں کو معاوضہ ادا نہیں کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ محمد حارث نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے اور پی سی بی اس حوالے سے بنگلہ دیش بورڈ سے رابطے میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہلے فراہم کردہ ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی پر کینسل کرا دیے تھے جبکہ ٹرانسپورٹر کو بھی رقم ادا نہیں کی گئی تھی اور کچھ پلیئرز کے کِٹ بیگ ٹیم بس کے مالکان نے ادائیگی تک روک لیے ہیں۔

رانجی ٹرافی میں ناکام بھارتی بلے باز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں