پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کراچی : لاپتہ ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی ڈھائی نمبر سے لاپتہ ہونے والے دو کمسن بھائیوں کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشاف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی سے لاپتا دو کمسن بھائیوں کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

زمان ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ مشتبہ شخص کورنگی نمبر ڈھائی پر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گھر پر پہنچا اور بچوں کو ان کے نام سے پکارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گیا۔

مزید پڑھیں : کراچی میں ایک اور واقعہ ، 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ

یاد رہے 31 جنوری کو کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے تھے، جس کے بعد بچوں کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

والدہ نے بتایا تھا کہ گزشتہ رات بچے گھر سے کھیلنے کے لئے بلڈنگ سے نیچے اترے تھے اور بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔

بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں