پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

کس ملک میں ویلنٹائن ڈے پر پرپورز کرنے پر جیل ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ہر سال دنیا بھر میں 14 فروری کو محبت کا دن ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ منایا جاتا ہے تاہم ایک ملک میں اس دن شادی کے لیے پرپوز کرنے پر جیل ہو سکتی ہے۔

قمری سال کا دوسرا مہینہ فروری شروع ہوچکا ہے۔ اس ماہ کی 14 تاریخ کو دنیا بھر میں ویلنٹائن ڈے ’’محبت کا دن‘‘ منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر بالخصوص نوجوان جوڑے ایک دوسرے کو سرخ گلاب اور دیگر تحائف دیتے ہیں اور کئی منچلے پرپوز کر کے نئی زندگی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔

اسلامی اقدار کے خلاف ہونے کے باعث بیشتر اسلامی ممالک سمیت قدامت پسند حلقوں میں بھی اس دن کو پسندیدگی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ تاہم ایک ملک ایسا ہے جہاں حکومت نے سرکاری طور پر اس دن کے منانے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی حکومت نے سرکاری طور پر اس دن کے منانے پر پابندی لگا دی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ ویلنٹائن ڈے نوجوانوں کو برباد کر کے اخلاقی پستی کی طرف دھکیل رہا ہے۔

ملائیشیا میں 14 فروری کے دن اگر کوئی کسی کو عوامی جگہ پر پرپوز کرتا ہے، تو اس کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

سال 2010 میں حکومت ایران نے بھی سرکاری طور پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ایرانی حکومت نے کہا کہ یہ مغربی ثقافت ہے اور ناجائز تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ اس دن اگر کوئی غیر شادی شدہ جوڑا ڈانس کرتا نظر آئے تو انہیں ایران میں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں پاکستسان میں ایک شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر اور عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اس کے علاوہ سعودی عرب، ازبکستان سمیت دیگر کچھ ممالک میں بھی ویلنٹائن ڈے سرکاری طور پر نہیں منایا جاتا۔

ویلنٹائن ڈے کے فوری بعد آنے والے 7 دلچسپ ایام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں