پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتی ہوئی شرح کی اہم وجوہات کی نشاندہی کردی۔
منیب بٹ پاکستانی شوبز کا ایک بڑا نام ہے، ان کی شادی اداکارہ ایمن خان سے ہوئی اور وہ دو بیٹیوں کے والدین ہیں، منیب نے حال ہی میں ایک نجی ٹی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ آج کل جوڑے ایک بٹن کے کلک پر سب کچھ چاہتے ہیں، لوگوں میں صبر نہ ہونا بہت سے رشتوں کو تباہ کر دیا ہے۔
منیب بٹ نے موبائل کو بڑھتی طلاق کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے ہاتھ میں موبائل ہے جس پر ایک ٹیپ سے میں ایپس، ریکارڈنگ، کیمرہ، دیگر فیچرز کھول اور بند کرلیتا ہوں، میری انگلی کے ایک اشارے پر سب ہورہا ہے اور اسی وجہ سے مجھ میں صبر ختم ہوگیا ہے کیونکہ مجھے انتظار کی عادت نہیں رہی ہے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ یہی صبر ہے جو ہم میں سے ختم ہوگیا ہے اس کی وجہ سے ہم رشتوں میں بھی صبر سے کام نہیں لیتے، فوری فیصلہ لینے کے عادی ہوچکے ہیں، شادی کے معاملات میں بھی صبر نہیں کرتے اور چھوٹی سی بھی بات پر سیدھا طلاق کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دور میں جوڑے بھی الگ رہنا چاہتے ہیں ان کی رہنمائی کیلئے کوئی بزرگ نہیں ہوتے جو مشکل وقت پر ان کی مدد کر سکیں اور اس رواج نے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ کیا ہے۔
منیب بٹ نے کہا کہ شوشل میڈیا کی وجہ سے ہم پر مغربی معاشرے کا اس قدر پریشر ہے کہ آج کل لڑکا لڑکی چاہتے ہیں کہ شادی کرکے گھر الگ کرلو، جبکہ شادی کے بعد والدین کے ساتھ رہنا آپکی شادی کو سنبھالنے کیلئے بہت ضروری ہے۔
منیب بٹ نے کہا کہ بڑوں کے ساتھ نہ رہنے میں برائی یہ ہے کہ جب نئی نئی شادی ہوئی ہوتی ہے تو ظاہر سی بات ہے دونوں کی پرورش الگ ماحول میں ہوئی ہوتی ہے اس لیے اختلاف کا جنم لینا عام بات ہے اور ایسے میں گھر کے بڑے اہم کردار نبھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے کم عمری میں شادی کی جو 7 سال گزر جانے کے باوجود کامیاب ہے۔