پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت جانتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو کھیلے جانے والے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے کیا آپ قیمت جانتے ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہو رہا ہے تاہم میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے اور اس ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو رہی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس بڑے میچ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟ اگر نہیں جانتے تو ہم بتا دیتے ہیں کہ کس مول آپ کو ٹکٹ مل سکتا ہے۔

دبئی میں ہونے والے اس مقابلے کو براہ راست اسٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے کم سے کم قیمت (جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت) 125 درہم مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں 9500 روپے ہے۔

پاکستان میں شیڈول میچز اور ایک سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فزیکل فروخت بھی آج شروع ہو چکی ہے۔ 9 مارچ کو شیڈول فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت دبئی میں ہونے والے سیمی فائنل کے بعد شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیل رہا ہے اور اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی میں کھیلے گا۔ اگر بھارت فائنل میں پہنچا تو یہ پھر فائنل میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، تاہم بھارت کے نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے متعلق بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں