پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

لاہور میں گھر کے باہر وکیل قتل، تفتیش میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھر کے باہر وکیل کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جن کی تصاویر سی سی ٹی وی سے حاصل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے نوید کو گھر کی دہلیز پر گولیاں ماریں۔

تفتیشی حکام کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد رائیونڈ  روڈ فرار ہوئے، مقتول نوید بچوں کو اسکول چھور کر واپس آیا تھا۔

مقتول کے والد میاں محمد جمیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مابق موٹر سائیکل حملہ آوروں کے ساتھ ملزمان کار پر بھی سوار تھے، واردات کے دوران سفید رنگ کی گاڑی بھی حملہ آوروں کے ساتھ نکل گئی۔

ایس پی صدر غیور احمد کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والا شخص بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر آرہا تھا، مقتول پیشہ کے اعتبار سے ایڈووکیٹ تھا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کررہے ، جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں