منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری، واٹر بورڈ نے بڑی رعایت فراہم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کیلئے اہم اقدام کیا ہے، بقایاجات کی ادائیگی کیلئے خصوصی رعایتی پالیسی میں توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹر کارپوریشن نے بقایاجات ادائیگی کیلئے خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی توسیع کی ہے، ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئےرعایتی اسکیم کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے، میئر کراچی نے کہا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہریوں کو آسان اقساط میں واٹرکارپوریشن بقایاجات جمع کرانے کا موقع ملےگا، شہری مہم سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، بروقت واٹر کارپوریشن کے بقایاجات ادا کریں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی آمدن بڑھنے سے فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولتوں کی فراہمی میں مدد ملے گی، شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولت کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا کہ رعایتی پالیسی کی تحت واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہونگے، ریٹیل صارفین کو بقایاجات جمع کرانے پر رعایت کیساتھ اقساط کی سہولت فراہم کی جائیگی، تمام بقایاجات یکمشت ادائیگی پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

6 ماہ میں بقایاجات کی ادائیگی کرنے والے کو 25 فیصد رعایت دی جائےگی، 9 ماہ میں بقایاجات جمع کرانے والے کو 20 فیصد رعایت ملے گی۔

ترجمان واٹرکارپوریشن نے مزید بتایا کہ ایک سال میں بقایاجات جمع کرانے والوں کو 15 فیصد رعایت دی جائےگی، 15 ماہ میں بقایاجات جمع کرانے والوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔

گزشتہ 3 ماہ میں رعایتی پالیسی سے واٹر کارپوریشن کی آمدن میں ماہانہ 20 کروڑ اضافہ ہوا، مقررہ تاریخ کے بعد نادہندگان کیخلاف واٹر کارپوریشن کے نئے ایکٹ کے تحت ایکشن ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ صارفین رعایتی بلزحاصل کرنے کیلئے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکسز آفس سے رابطہ کریں، صارفین کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں