سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ کا کہنا ہے کہ دل ایک پر ہی آتا ہے اور بابر اعظم پر کرش ہے۔
اداکارہ دعا زہرہ نے حال ہی میں اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں شرکت کی اور اس دوران شادی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں ابھی سنگل رہ کر خوش ہوں، میں ڈائریکٹ نکاح پر یقین رکھتی ہوں۔
دعا زہرہ نے کہا کہ مجھے ایسا لڑکا چاہیے جو میرے ساتھ بہت ایماندار ہو کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے کہ خوبصورت ہو، اچھا ہو بس میرے ساتھ ایماندار ہونا چاہیے، کچھ چھپائے نہیں اور جھوٹ نہ بولے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایسا شخص جو میرے ساتھ کھڑا ہو تو اچھا لگے، مالی حالت کا کوئی مسئلہ نہیں ہے میں کما لوں گی، ایک جوڑے میں لے جائے گا تو میں کمالوں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے، دل ایک پر ہی آتا ہے اور مجھے بابر اعظم پر کرش ہے۔
دعا زہرہ نے بتایا کہ بطور کرکٹر بابر اعظم بہت اچھے لگتے ہیں اور جب کوئی انہیں ٹرول کرتا ہے تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا برائے کرم ان پر تنقید نہ کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر بنانے کے لیے سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے ، لائٹ وغیرہ خود سیٹ کرنی ہوتی ہے لیکن ڈراموں میں سب کچھ موجود ہوتا ہے بس آپ کو ڈائیلاگ بولنتے ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ والدہ کی خواہشیں پوری کرسکوں۔