منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

سمندر کی تہہ میں سب سے زیادہ وقت گزارنے کا نیا عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

پاناما : جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے سمندر کی تہہ میں سب سے زیادہ وقت گزار کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے 120 دن تک پاناما کے ساحل پر سمندر کی تہہ میں ایک زیرِ آب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔

جرمن  انجینئر

سوزانا رئیس نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن انجینئر نے وشین بلڈرز کے شریک بانی ہیں اور انہوں نے 4 ماہ تک سمندر کی تہہ میں رہ کر مچھلیوں کا مشاہدہ کیا۔

روڈیگر کوچ کے کیپسول میں بستر، بیت الخلا، ٹی وی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور ایک ایکسرسائز بائیک سمیت جدید لوازمات موجود تھے جب کہ انہیں کھانے پینے کی اشیاء ایک چھوٹی کشتی کے ہمراہ مہیا کی جاتی تھیں۔

اس حوالے سے روڈیگر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور جو یہ ختم ہو گیا ہے۔ اسے بیان کرنا ناممکن ہے، میں نے یہاں اپنے وقت کا بہت لطف اٹھایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں