جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

اب نان فائلر کتنے مالیت کی جائیداد خرید سکے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تعمیراتی شعبہ کے لیے حکومتی ریلیف کی تجاویز سامنے آگئیں ، اب نان فائلر کتنے مالیت کی جائیداد خرید سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق تعمیراتی شعبہ کے لیے حکومتی ریلیف کی تجاویز تیار کرلی گئیں، وزارت ہاؤسنگ نے ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کے حوالے کردیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے تعمیراتی شعبہ کی بحالی کےلیے ٹاسک فورس بنائی تھی، تعمیراتی شعبہ کی بحالی کے لیے ٹاسک فورس نے تجاویز کوحتمی شکل دے دی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم تعمیراتی شعبہ کی بحالی سے روزگار میں اضافہ چاہتے ہیں تاہم نان فائلر ایک کروڑ مالیت کی جائیداد خرید سکے گا۔

پراپرٹی فروخت کرنے میں 236سی میں ٹیکس کی شرح کم کرنے ، پراپرٹی کی فروخت میں 236 سی کے تحت ٹیکس 3 سے کم کرکے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پراپرٹی کی فروخت میں 236 سی کے تحت ٹیکس 4 سے کم کرکے 2 فیصد کرنے اور پراپرٹی خریدنے پر شق 236 کے میں عائد ٹیکس 3 سے کم کرکے 0.5 فیصد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے،۔

ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی کی لین دین میں مجموعی طور پر 11 سے 14فیصد ٹیکس عائد ہیں جبکہ پراپرٹی کی لین دین مجموعی طور پر ٹیکسز 4 سے 4.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری میں آسانیاں پیدا کی جائیں گی، سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت کے لیے نادرا سے آن لائن رجسٹرڈ ہونے کی سہولت دی جائے گی۔

فائلرز کے لیے 5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹ منٹ میں شامل کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں